اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کی پولیس نے دارالحکومت اوٹاوا میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے اور ٹرکوں کے ذریعے سڑکیں بند کرنے والے 100سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کئی ٹرکوں کو بھی سڑکوں سے ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ اس دباؤ میں کئی مظاہرین اب اپنا احتجاج ختم کرتے جا رہے ہیں۔ پولیس کی کارروائی کے دوران مختلف مقاما ت پر ٹرک ڈرائیوں نے مزاحمت بھی کی۔
The post کینیڈا: کریک ڈاؤن میں 100 سے زائد مظاہرین گرفتار appeared first on Daily Jasarat News.
