واشنگٹن (صباح نیوز)امریکا میں 2برس کے دوران 1 لاکھ سے زائد افراد زیادہ دوائی لے کر موت کے منہ میں چلے گئے۔امریکی سینٹر فار ڈِیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے رپورٹ میں خوفناک انکشاف کیا ہے، جس کے مطابق امریکا میں زیادہ خوراکیں لینے کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔ماہرین نے بڑھتی ہوئی اموات کی بڑی وجہ اوپیئڈز کو قرار دیا ہے، اب تک 78ہزار 388افراد اوپیئڈز کے باعث ہلاک ہوئے۔
The post ۔2 برس میں 1لاکھ امریکی زیادہ دوائی لیکر موت کے منہ میں چلے گئے appeared first on Daily Jasarat News.