ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کو نئے طوفان فرینکلن کا سامنا‘ معمولات زندگی متاثر

لندن : طوفان فرینکلن کے باعث رہایشی علاقہ زیر آب ہے‘ ریلوے اسٹیشن میں بھی پانی بھرا ہوا ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں طوفان ڈیڈلی اور یونائس کے بعد فرینکلن سے نظام زندگی متاثر ہے۔ طوفان کے باعث ہزاروں خاندان بجلی سے محروم ہوگئے،جب کہ رہایشی علاقوں میں پانی آنے کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔ کچھ علاقوں میں سیلاب کے باعث لوگ عارضی طور پر اپنے گھروں کو بھی چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔اس سے قبل طوفان کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں