English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت کی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلیے تجویز

القمر

اسلام آباد:وفاقی حکومت کاکراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کے لیے پلان تیار کرلیا،وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ حکومت کراچی میں امن قائم کرنے کیلے ایک بڑی پیشکش کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے  کہا کہ اطہر متین کے قتل کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اطہرمتین زبردست آدمی تھا ، مرادعلی شاہ سے کہا ہے رینجرز کی نفری بڑھا سکتے ہیں، ایسا نظرآرہاہے کہ کراچی میں کوئی قانون نہیں رہا، سندھ کے وزیراعلیٰ جوتعاون مانگیں گے ہم دینے کوتیارہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ   وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 172 ارکان کو لانا اپوزیشن کا کام ہے جو ناکامی پر کہے گی کہ فون کالز آگئی تھیں یا ارکان کو کورونا ہوگیا تھا، اپوزیشن بڑے شوق سے اسلام  آ باد آئے اسے کچھ نہیں ملے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  جب بھی حکومت مخالف تحریک چلی، اس کا نتیجہ خواہش کے مطابق نہیں ملا،   عمران خان سرخرو ہوگا اور اسے کسی فون کال کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان کو جہانگیرترین سے بات چیت کا مشورہ دیتا ہوں ،دوستوں میں اختلافات ہوتے ہیں،مگر لاتعلقی نہیں کی جاتی، جہانگیر ترین سے بات کی جائے تو وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں   ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے