ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاڑکانہ: دکان میں آتشزدگی، 25 لاکھ سے زائد کا سامان جل گیا

 

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں تھانہ مارکیٹ کی حدود ریشم گلی کے قریب علی الصبح بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث ہول سیل جنرل اسٹور میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑی دیر سے پہنچنے کے باعث دکان میں موجود شیمپو، پیمپرز، کریم، پرفیوم سمیت 25 لاکھ روپے سے زائد کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ متاثر دکاندار کیلاش کمار نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی تاہم گاڑی دیر سے پہنچنے کے باعث 25 لاکھ روپے سے زائد کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نقصان کا ازالہ کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں