ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی قیدی نے جیل میں اہل کاروں کی پٹائی کردی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوجی ذہنی معذور فلسطینی کو تشدد کرکے حراست میں لینے کی کوشش کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کی نفحہ جیل میں فلسطینی قیدیوں نے 2اہل کاروں پر حملہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نفحہ جیل کے سیکشن 10 کے ایک قیدی نے 2وارڈروں پر اس وقت حملہ کیا جب اسے جیل کے کلینک میں منتقل کیا جا رہا تھا۔ عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدی نے دونوں اہل کاروں پر تابڑ توڑ مکے برسائے۔ واقعے کے بعد جیل میں کشیدگی پھیل گئی اور جیل انتظامیہ نے جیل کو بند کرکے فوج طلب کر لی ۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ذہنی معذور فلسطینی شہری کو القدس زندہ باد کا نعرہ لگان پر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 25 سالہ معذور فلسطینی محمد مرشد عجلونی نے القدس زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ نعرہ سنتے ہی اسرائیلی فوجی اس پر پل پڑے اور اسے لاتوں، مکوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ قابض فوج نے عجلونی کو حراست میں لینے کی کوشش کی جس پر فلسطینیوں نے مزاحمت کی۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ترجمان نے بتایا کہ عجلونی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ نوجوان کی بہن برا عجلونی نے اپنے معذور بھائی کو قابض فوج کے مسلح اہلکاروں کی طرف سے گرفتار کیے جانے کی شدید مذمت کی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں