ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں گردآلود ہوائوں ، لاہور میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا امکان ہے اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے سردی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، شیخوپورہ،گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدین سمیت پشاور اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سےبرفباری کا سلسلہ جاری ہے ، کئی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں