اسلام آباد: کراچی والوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کی درخواست دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی 3 روپے40 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے، اضافے کی درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت یکم مارچ کو کرے گ، درخواست منظورہونے کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین پر4 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
کےالیکٹرک نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواست دے دی۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت بھی یکم مارچ کوہوگی۔