English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان میں داعش کے حملے کی منصوبہ بندی ناکام

القمر
بیروت: لبنان میں داعش کے قبضے سے برآمد کیے گئے ہتھیار میڈیاکے سامنے پیش کیے جارہے ہیں

 

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان نے داعش کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش کے دہشت گرد 3مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ جنگجوؤں نے فائرنگ، راکٹ لانچرسے حملہ اور خود کش دھماکے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔ وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ منصوبے کے تحت تینوں مقامات پر ایک ساتھ حملہ ہونا تھا ، جس میں بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے