English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی ریاست بہار سائبر جرائم کا گڑھ بن گئی

القمر

پٹنہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں سائبر جرائم تیزی سے بڑھنے لگے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سائبر کرائم پولیس نے حال ہی میں تھالپوش گاؤں میں چھاپا مارکارروائی کے دوران 33افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزما ن کے پاس سے موبائل ، لیپ ٹاپ اور شہریوں کا ڈیٹا برآمد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف کمپنیوں کے ملازمین کو پیسے دے کر ان سے صارفین کی معلومات حاصل کرتے اور جعلی موبائل سموں کے ذریعے ان کو پیغامات بھیجتے تھے ۔بہار کے سائبر سیل سے وابستہ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان دھوکا دہی کے طریقوں کو بدلتے رہتے ہیں۔ وہ نئے نئے طریقے استعمال کرتے ہیں ، تاکہ اگر لوگ ان کے کسی ایک طریقے سے واقف ہو جائیں تو دوسرے جال کا شکار ہو جائیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر جعلی ویب سائٹوں بھی بھرمار ہے اور ہیکر ویب سائٹوں کو زیادہ زیادہ سرچ کرکے سرفہرست لے آتے ہیں۔ادھر حیدرآباد، تلنگانہ، راجستھان، گجرات، ہریانہ اور جھارکھنڈ بھی جرائم بڑھ رہے ہیں۔

The post بھارتی ریاست بہار سائبر جرائم کا گڑھ بن گئی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے