حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرکے مقدمات درج کرلیے۔تھانہ حالی روڈ پولیس نے کمپاونڈ گراؤنڈ کے قریب چھاپامارتے ہوئے خام مال و تیار مین پوری کی سپلائی ناکام بنادی ، جبکہ پولیس کو دیکھ کر مین پوری سپلائر گروہ کے2 کارندے فیض محمد عرف مجو اور لیاقت علی اوڈھ فرار ہوگئے ،مفرور ملزمان کے قبضے سے 500 تیار شدہ مین پوری اور 4 عدد کٹوں میں خام مال برآمدکرلیا۔
ادھرمکی شاہ پولیس نے فتح چوک کے قریب سے موٹر سائیکل چور گروہ کے کارندے ظہور احمد چانڈیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب تھانہ ٹنڈو جام پولیس نے مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا جوموٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے موٹر سائیکل کو پولیس تحویل میں لیکر چیک کیاتو وہ چوری شدہ ثابت ہوئی ۔
