ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی حالات درست نہ کیے تو سب کی سیاست ختم ہو جائے گی،چودھری شجاعت

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ق ) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ معاشی حالات درست نہ کیے تو سب کی سیاست ختم ہو جائے گی، جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہیے، معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے، ہر جماعت کے لیڈر مختلف باتیں کر رہے ہیں، ہر لیڈر اپنی اپنی جماعت کے موقف کو بیان کر رہا ہے، فضل الرحمان، آصف زرداری، شہباز شریف ملاقات کیلیے آئے، ملاقات میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرانے واقعات یہاں تک کہ نواز شریف کے متعلق بھی گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں، ملاقاتوں میں مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں