ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے ایس اکیڈمی کے تحت پی ایس ایل یوتھ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ریاض:پی ایس ایل یوتھ ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر مہمان خصوصی کا آفیشلزکے ساتھ گروپ

ریاض (سید مسرت خلیل) سعودی عرب میں اے ایس اکیڈمی کے زیر اہتمام پی ایس ایل یوتھ ٹورنامنٹ کے افتتاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے سی ای او آصف شیخ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کا مقصد پاکستانی نوجوان نسل کو کرکٹ کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے مواقع میسرآسکیں۔ تقریب سے سعودی عرب کے معروف بزنس مین عبداللہ مسفر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان نسل کو کھیلوں کے اچھے مواقع اور حوصلہ افزا ماحول دیا جائے تو نا صرف اچھے شہری بلکہ ملک کا نام بھی پوری دنیا میں روشن کر سکتے ہیں۔ تقریب سے پشاور زلمی کے کپتان سعد شاکر اور لاہور قلندر کے کپتان منیب الرحمن کا کہنا تھا آج ہم مختلف کیٹیگری سے میرٹ پر ٹیم سلیکٹ کرنے اور پی ایس ایل طرز کی کٹس مہیا کرنے پرآصف شیخ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دیگر مقررین میں منیر احمد شاد، کاشف باجوہ، فیصل خان اورراحت قاضی نے آصف شیخ کی نوجوان نسل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

فوٹو

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں