
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 4افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جزیرے کے شمالی حصے میں 12 کلومیٹر گہرائی میںتھا۔ زلزلے کی شدت کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اسکول، مکانات اور عبادت گاہوں سمیت 10ہزارسے زائد عمارتیں متاثر ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے دوران مختلف مقامات پر تودے گرنے کے واقعات بھی پیش ئے اور جزیرے کے مغربی ضلع میں بہت سے مکانات مٹی کے نیچے دب گئے۔ واضح رہے کہ جزیرہ سماٹرا ماضی میں بھی کئی بار زلزلوں سے متاثر ہو چکا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مغربی صوبے سماٹرا کے قریبی شہروں پاڈانگ اور ریاؤ صوبے کے پیکن بارو شہر زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ابتدا میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے،جن کی 5 درج کی تھی۔ دوسری جانب ملائیشیا اور سنگاپور میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
