ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کے لئے چمچماتی ٹرافی اور کروڑوں کے انعامات

لاہور: پاکستان سپر لیگ فائنل کی فاتح کے لیے چمچاتی ٹرافی کے ساتھ کروڑوں روپے کے کیش انعامات بھی منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیون کی فاتح ٹیم کو چمچاتی ٹرافی کے ساتھ انعام میں 8کروڑ روپے بھی دیے جائیں گے۔ جب کہ رنراپ کو 3کروڑ 20لاکھ روپے ملیں گے۔ اسی طرح پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 30لاکھ روپے ملیں گے۔ اسی طرح پلیئر آف دی میچ کو 5لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ امپائر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35لاکھ روپے کا بھاری انعام دیا جائے گا۔

پیسوں کی بارش میں بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35لاکھ روپے ملیں گے۔ بولر آف دی ٹورنامنٹ کو 35لاکھ روپے، فیلڈرآف دی ٹورنامنٹ کیلیے بھی 35لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ وکیٹ کیپر، آل راﺅنڈر،ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور اسپرٹ کرکٹ ایوارڈ کی مد میں بھی 35،35لاکھ روپے کا انعام دیاجائے گا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں