حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوںکے دوران 3منشیات فروشوںسمیت 4ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق ہوسڑی پولیس نے کیٹل کالونی میں قائم فیکٹری میں27روز قبل لاکھوں روپے مالیت کے سامان ، نقدی ودیگر اشیا کی ہونیوالی ڈکیتی میں ملوث ایک اور ملزم کو دھرلیا،یوسف عرف میاںجونیجو کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا، 2ساتھیوںکو 13روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ملزمان کے 3ساتھی وریام ،امجد
شورو، عبدالرحمن تاحال مفرور ہیں۔دوسری جانب ہٹڑی پولیس نے گوٹھ گاہیلو نوناری کے قریب سے منشیات فروش گروہ کے کارندے لالاملاح کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی رزاق نوناری فرار ہوگیا،چھاپے کے نتیجے میں 20 لیٹر تیار شدہ اور 30 لیٹر غیر تیار شدہ شراب اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ادھر ایس ایچ او انسپکٹر محمد علی دھامرا نے اپنے عملے کے ہمراہ مزید کارروائی کرتے ہوئے درگاہ نظر محمد شاہ کے قریب سے منشیات فروش منور عرف مونو نوناری اور ڈوڈو علی نوناری کو 965 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔