کوٹلی (صباح نیوز) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ ایل او سی پیکیج کے تحت جنگ بندی لائن کے قریب تمام خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کریں گے۔ واٹر یوز چارجز سے12 ارب سالانہ ملیں گے جو ریاست کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔ بھارت نے5 اگست 2019ء کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات کو بہت خراب کردیا ہے اور مقبوضہ
کشمیر کو فوجی چھائونی میں بدل دیا ہے، ہم دنیا بھرمیں مودی کا پیچھا کریں گے اور اس کے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے، پاک فوج دنیا کی بہادر اور دلیر فوج ہے، کشمیری اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اگر بھارت کی بزدل فوج ہمارے نہتے شہریوں پر گولہ باری کرے گی تو ہماری بہادر پاک فوج خاموش نہیں بیٹھے گی۔