ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین میں پھنسے 2 ہزار پاکستانیوں کی وطن واپسی کھٹائی میں پڑ گئی

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزارت خارجہ نے اتوار کو پرواز کی روانگی عارضی طور پر مؤخر کردی جس کے ساتھ ہی یوکرین میں پھنسے 2 ہزار سے زاید پاکستانیوں کی وطن واپسی کا معاملہ لٹک گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پرواز کی روانگی عارضی طور پر مؤخر کردی گئی، یوکرین میں پھنسے 2 ہزار سے زاید پاکستانیوں کی وطن واپسی کھٹائی میں پڑ گئی کیونکہ ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزارتِ خارجہ کی طرف سے پرواز کو ناگزیر وجوہات کی بناء پر روکنے کی ہدایت کی گئی ہے، نئی پیشرفت کے تحت اگلے 36 سے 48 گھنٹوں میں پاکستان سے پرواز کی روانگی متوقع ہے اور یوکرین میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پرواز کراچی، اسلام آباد یا لاہور سمیت کسی بھی ہوائی اڈے سے آپریٹ کی جاسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں