مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس کے علاقے جبل مکبر میں مسماری مہم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں سوہرہ قبیلوں اور جبل مکبر کے رہایشیوں نے نے متفقہ طور پر گھروں کی خود ساختہ مسماری کو مسترد کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ جبل مکبر کے لوگ اپنے گھروں کو اپنے ہاتھوں سے نہیں گرائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج جبل مکبر کے رہایشیوں کو اپنے مکانات خود ہی مسمار کرنے کا تحریری نوٹس دیا تھا۔
