English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیلاروس میں جوہری طاقت بننے کے لیے ریفرنڈم‘ 800 مظاہرین گرفتار

القمر
منسک: بیلاروس میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے‘ صدر لوکاشینکو ریفرنڈم میں ووٹ ڈال رہے ہیں

منسک(انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس میں غیر جوہری ہونے کی حیثیت ختم کرکے ایٹمی طاقت بننے کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر لوکاشینکو نے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالتے ہوئے ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ریفرنڈم میں 65.16 فیصد نے آئینی ترامیم کی حمایت کی اور 10.07 فیصد نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ادھر حکومتی اقدام کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیااور پولیس نے 800مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے