English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کی پاکستان میں مداخلت پر مبنی فلم ڈھائی چال کا ٹریلر ریلیز

پاکستان میں شمعون عباسی و عائشہ عمر کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ڈھائی چال کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ڈھائی چال کو تین سال قبل 2019 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور امکان تھا کہ اسے 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کردیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

مسلسل تاخیر کے بعد اب فلم کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے جون 2022 میں ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہدایت کار تیمور شیرازی کی فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اسے ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے۔

ہمایوں اشرف، عائشہ عمر، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، اریج چوہدری اور رشید ناز سمیت دیگر اداکاروں پر مبنی فلم کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں اہم کرداروں کو بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ جب بھی بھارت کو اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے ہوتے ہیں تب وہ اپنے ہی شہریوں کو مار کر اس کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CafpK2IInad/?utm_source=ig_embed&ig_rid=0967097f-dc7a-49c7-b276-42b497a03b3a

فلم میں عائشہ عمر کو ایک صحافی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ شمعون عباسی کی چال چلتی دکھائی دیتی ہیں۔

شمعون عباسی کے کردار کو مبہم رکھا گیا ہے، اسے ٹریلر سے سمجھنا ناممکن ہے۔

فلم کے ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا گیا ہے کہ اسے 17 جون تک سینما گھروں میں ریلیز کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے