English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیری مافیا کا دودھ کی قیمتوں میں از خود دس روپے لیٹر اضافے کا اعلان

کراچی : شہر قائد  میں ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمتوں میں از خود دس روپے لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن ایک بار پھر قیمتیں بڑھانے کے لیے سرگرم ہوگئی اور ایسویس ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا ازخود اعلان کیا ہے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق شہر قائد میں  کل سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سے کئی علاقوں میں دودھ اب 140 روپے فی لیٹر کے بجائے 150 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ڈیری مافیا نے رات کے اندھیرے میں دودھ کی فی من قیمت میں 320 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کا اثر دودھ کی ریٹیل پر پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے