English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد، واسا کے عارضی ملازمین سڑکوں پر آگئے

القمر

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایچ ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے واسا ملازمین کو مسلسل 13 ماہ سے تنخواہیں اور پنشن نہ ملنے سمیت کنٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے یونین کے صدر ساجد تقی، جنرل سیکرٹری انصاف لاشاری، عبدالجبار ہاشمی اور ذوالفقار راجپوت سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں شریک ملازمین ایچ ڈی اے انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا ملازمین کے ساتھ ہونے والے غیر اخلاقی اور غیر قانونی رویے گزشتہ کئی عرصہ سے جاری ہے جس پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں اورہم وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات اور دیگر اعلیٰ افسران سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنگامی طور پر ملازمین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور واسا افسران سے ادارے میں ہونے والی ریکوری کا حساب لے کر ادارے کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے