عمرکوٹ (نمائندہ جسارت)عمرکوٹ سول اسپتال میں غذائی قلت کے بیمار بچوں کیلیے علاج کیلیے (nutrition stabilzatin center )کاقیام کردیاگیاہے اس نیوٹریشن سینٹر میں جدید سہولیات اور بچوں کی تفریح کھلونے وغیرہ کا بھی انتظام رکھا گیا ہے ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ مریضوں کو علاج معالجے کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈاکٹر حنیف آریسر سول اسپتال عمرکوٹ کے ایم ایس ڈاکٹر حنیف آریسر نے میڈیا کو بتایا کہ سول اسپتال عمرکوٹ میں غذائی قلت سے بیمار بچوں کیلیے خصوصی نیوٹریشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے جس سے بچوں کو علاج معالجے کی تمام تر سہولیات حاصل ہوگی ۔ایم ایس ڈاکٹر حنیف آریسر نے بتایا کہ اس سینٹر میں بچوں کی تفریح کے کھلونے کارٹون وغیرہ کا بھی انتظام رکھاگیا ہے اس کے علاوہ نیوٹریشن سینٹر میں ایمرجنسی کی صورت میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کا خاص خیال رکھا گیاہے ۔ڈاکٹر حنیف آریسر نے بتایا کہ اسپتال میں جوبیمار بچے لائے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر نمونیا،کھانسی،بخاراور وقت سے پہلے پیدائش سے کمزور بچے لائے جاتے ہیں ہمارے بچوں کی مختلف بیماریوں کے انتہائی ماہر اسپیشلسٹ ڈاکٹر معائنہ کرتے ہیں ڈاکٹر حنیف آریسر نے بتایا کہ انہیں چارج لیے کچھ وقت ہی ہوا ہے میری اولین ترجیحات ہے کہ اسپتال آنے والے مریضوں کو بلاتفریق علاج معالجے کی ہرممکن سہولیات دی جائے ۔ ڈاکٹر حنیف آریسر نے بتایا کہ انہوں نے جب سے چارج سنبھالا ہے اسپتال میں مریضوں کے علاج کے خصوصی شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں جہاں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں ۔اسپتال میں صفائی ستھرائی کا بھی خصوصی خیال رکھاجاتاہے دوسری طرف عمرکوٹ کے شہریوں سماجی رہنماؤں نے علاج معالجہ کے بہتر اقدامات کا خیر مقدم کیاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آگے بھی مریضوں کو صحت کی سہولیات مہیا کی جاتی رہیں گی۔
