English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ایگلٹس نے رانا مسعود میموریل ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بریوٹی فاریکس کے تعاون اور یونین اسپورٹس کے زیرِ اہتمام رانا مسعود میموریل T20کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی ایگلٹس نے یونین اسپورٹس کو 31رنز سے شکست دیکر جیت لیا ، یونین گرائونڈ پر کراچی ایگلٹس نے 220رنز کا ٹارگٹ دیا، عمر ریاض82،محمد مقصود 57 اور فیضان احمد نے32رنز کی جارہانہ اننگز کھیلی، اسپنر محمد ابرار نے 3 وکٹیں حاصل کی ،جواب میں یونین اسپورٹس189رنز بناسکی، راشد خان 36 ، فیصل اعوان31اور اویس احمد نے 30رنز بنائے، شاہد نے3 وکٹیں حاصل کی، فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی اعظم علی اور دلدار حسین (بریوٹی فاریکس) نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے