English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان المبارک اور موسم گرما میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خدشہ

لاہور: لیسکو کی کوتاہی کے باعث آئندہ ماہ رمضان المبارک سمیت موسم گرما میں لاہور شہریوں کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بتایا گیا ہے کہ غیر اعلانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ لیسکو کے 130گیارہ کے وی سسٹم پر اوور لوڈنگ بتائی جا رہی ہے۔ سسٹم پر 400 امپیئر کی بجائے امپیئر بڑھ کر 550 تک پہنچ چکے ہیں۔ 

خیال رہے کہ کئی کئی ہزاروں کے بجلی کے بل جمع کرانے کے بعد بھی عوام کو 24گھنٹے بجلی نہیں ملتی، شکایات کرانے کے باجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی، عوام نے اس رویے کے نتیجے میں کنڈوں کو ترجیح دینا شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے