English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیٹو کا یوکرین کو 70 لڑاکا طیارے دینے کا اعلان

کیف: روس کی یوکرین میں بمباری جاری رہی اور یوکرین میں مرکزی ٹی وی کی عمارت پر روس کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ،جبکہ روس کے خلاف یوکرین کی مدد کے لیے نیٹو میں شامل تین ممالک نے لڑاکا طیارے دینے کا اعلان کردیا ہے، تینوں ممالک مجموعی طور پر یوکرین کو 70 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے۔

روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق یوکرین کی عملی مدد کا اعلان بلغاریہ، پولینڈ اور سلوواکیہ نے کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق فراہم کیے جانے والے طیارے پولینڈ میں تعینات ہوں گے اور وہیں سے احکامات ملنے پر یوکرین کے پائلٹس اڑان بھرا کریں گے اور اپنے اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔ 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے