تائپ(انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان میں موجود امریکی وفد میں شامل سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے صدر سائی انگ وین سے ملاقات کی۔صدارتی دفتر میں پومپیو سے ملاقات کرتے ہوئے سائی نے تائیوان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ادھر چین کی حکومت نے ان کے سابقہ ریکارڈ کوقابل نفرت قرار دیا۔ یاد رہے کہ چین نے پومپیو پر پابندیاں لگائی تھیں، جب انہوں نے ٹرمپ کی صدارت کے اختتام پر اپنا عہدہ چھوڑا تھا۔ ان کی بار بار کی تنقیداور تائیوان کی حمایت سے ناراض ہو کر چین نے ان پر پابندیاں عائد کی تھیں۔
The post سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی تائیوانی صدر سے ملاقات appeared first on Daily Jasarat News.
