ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم کی منفی سیاست زمین بوس ہوچکی، مسرت چیمہ

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف پنجاب کی ترجمان مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست زمین بوس ہوچکی، حکومتی و اتحادی ارکان مل کر اپوزیشن کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف سے وابستگی رکھنے
والے اراکین اسمبلی بھی اپنی قیادت اورجماعت کے شانہ بشانہ ہیں۔مسرت چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی سر گرمیاں کر رہی ہے لیکن اس کے لئے سندھ حکومت کے وسائل کو استعمال میں لایا جارہا ہے جو بد ترین کرپشن کی ایک شکل ہے ۔عوام آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سے اس کا بھی حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان ہر ہفتے اپنی خدمات کے عوض وصولی کر رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ان خدمات سے سیاسی طو رپر کچھ حاصل نہیں کر سکیں اور اب مولانا فضل الرحمان کی معاوضے کے عوض خدمات پر بھی سوال اٹھایا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں