English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیر ملکی صحافیوں کا پاکستان میں انتظامات پر اظہار اطمینان

القمر

راولپنڈی(نمائندہ خٓصوصی)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تاریخی سیریز کی کوریج کیلئے آئے غیر ملکی صحافیوں نے پاکستان میں انتظامات کو بھارت اور بنگلا دیش سے بہتر قرار دیدیا۔آسٹریلیا کی واحد خاتون کرکٹ صحافی ملینڈا فیرل بھی اس دورے کی کوریج کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اور وہ پاکستان آنے کے بعد ملک کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ پاکستان کے بارے کوئی رائے قائم نہ کروں کیونکہ میں جانتی ہوں کہ جس طرح میڈیا میں ایک تصویر پیش کی جاتی ہے حقیقت اس سے مختلف ہوسکتی ہے۔ اسی دورے پر آئے ایک غیر ملکی صحافی اینڈریو میکلین نے پاکستان سے متعلق ایک بلاگ بھی تحریر کیا ہے۔ اپنی ویب سائیٹ میکلین آن کرکٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ میں توقع کر رہا تھا کہ بھارت ، بنگلادیش اور سری لنکا کے گزشتہ دوروں کی طرح ائیر پورٹ کے باہر ایک بڑا ہجوم ہوگا لیکن اسلام آباد ائیر پورٹ سے نکل کر ایسا بالکل نہیں تھا بلکہ مسلح پولیس اہلکاروں کی تعداد نسبتا کم تھی جس نے مجھے بڑا متاثر کیا۔ اپنا موبائل سم خریدنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں مجھے سم کارڈ ایک کارنر شاپ سے ہی مل گئی تھی لیکن یہاں مجھے سم رجسٹرڈ کروانے کے لیے کمپنی کی فرنچائز جانا پڑا اور پاسپورٹ اور ویزا دکھا کر رجسٹرڈ کروائی لیکن کم از کم یہ بھارت سے بہتر ہے جہاں ہر ریاست کے لیے الگ سم خریدنا پڑتی ہے جبکہ یہاں ایک سم پورے پاکستان کے لیے کافی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے