ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ـ100ایرانیوں کو جال میں پھنسایا ‘ اسرائیلی خاتون جاسوس

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی خاتون جاسوس کیتھرائن پیریز شکدم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 100 سے زائد ایرانی عہدے داروں کو اپنے جال میں پھنسایا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں اسرائیلی جاسوسہ نے بتایا کہ اس نے ایرانی حکومتی ذرائع ابلاغ میں مسلمان بن کر کام کیا اور ایرانی ذمے داران سے روابط بڑھائے۔ ان ذرائع ابلاغ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام تسنیم نیوز ایجنسی اور خامنہ ای کی ویب سائٹ شامل ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق کیتھرین نے انکشاف کیا کہ مذہب کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش ظاہر کر کے حکومت میں شامل مذہبی شخصیات سے رابطوں کی راہ ہموار کی۔ اس طرح پارلیمان کے خفیہ اور بند کمرہ اجلاس میں ہونے والی تمام کارروائیوں کی رپورٹ اور ملکی راز تک رسائی حاصل کی۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ کیتھرائن پیریز کی ایران میں موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں