اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے کم لاگت اورسستے گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ جات کی فراہمی کے حوالے سے بینکوں کی کارگردگی کا جامع اندازمیں جائزہ لیا جا رہاہے‘قرضوں کی فراہمی میں آسانی کے لیے شفاف اندازمیں مطلوبہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیرکو کم لاگت گھروں کے حوالے سے وزارت خزانہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ شہریوں کو قرضوں کی فراہمی میں آسانی کے لیے شفاف اندازمیں مطلوبہ
اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اجلاس میں گورنراسٹیٹ بینک نے سستے گھروں کی تعمیر کے لیے عوامی آگاہی، عوامی شکایات کے حل اوراس ضمن میں عوام کی رائے کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔گورنرنے کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے لیے قرضوں کے حوالے سے بینکوں کے متعلقہ تحفظات کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیرخزانہ نے ان تحفظات کونوٹ کیااورانہیں جلداز جلدحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔