کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں بھارتی ملازم نے ایک خاندان کے تمام افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران ملزم نے میاں بیوی اور ان کی ایک بچی کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کیا۔ کویتی وزارت داخلہ کے مطابق گھریلو ملازم گھر میں صرف ایک گھنٹے کے لیے کام کرنے آتا تھا۔ قتل کرنے کے بعد اس نے گھر میں موجود رقم اور زیورات بھی چرائے تھے۔ واقعہ کے بعد سے ملک میں رنج و الم کی لہر دوڑ گئی ہے۔