ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنڈی ٹیسٹ ، آسٹریلیا کے 7وکٹوں پر 449 رنز ، نعمان کی 4 وکٹیں

پنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز پاکستانی بولر نسیم شاہ وکٹ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، دوسری تصویر میں آسٹریلوی بلے باز ایلیکس آئوٹ ہونے کے بعد پویلین جارہے ہیں

راولپنڈی(سید وزیر علی قادری) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین “بینوقادر ٹرافی” کیلیے جاری پہلا ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے صرف64اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا ۔چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 449رنز بنا لئے جبکہ مہمان ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلیے مزید 27رنز درکار ہیں اور اسکی3وکٹیں ابھی باقی ہیں۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں نعمان علی نے4، ساجد خان،نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پیر کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میںجاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز امپائرز نے صبح گرائونڈ کا 2 بارمعائنہ کیا لیکن اسٹیڈیم کی آئوٹ فیلڈ رات بھر کی شدید بارش کی وجہ سے تب تک گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل تاخیر سے شروع ہوا۔میچ آفیشلز نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12بجکر 15منٹ پر تیسرے معائنے کے بعد گرائونڈ کو فٹ قرار دیا اور دوپہر ایک بجے کھیل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا،میچ کے چوتھے روز 90کی بجائے 67اوورز کا فیصلہ کیا گیا مگر چوتھے روز صرف64اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔آسٹریلیا نے271رنز 2وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ شروع کی تو مارنوس لیمبوشین 90اور ٹریوس ہیڈ 8رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ مارنوس لیمبوشین شاہین شاہ آفریدی جبکہ ٹریوس ہیڈ کو نعمان علی نے آئوٹ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے چائے کے وقفے تک 4 کھلاڑیو ں کے نقصان پر 364رنز بنائے تھے۔ چائے کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو407رنز کے مجومعی اسکور پر آسٹریلیا کی5ویں وکٹ گری جب کیمرون گرین 48رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ تھے جو 422رنز کے مجموعی اسکور پر نعمان علی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس کیرے تھے جو19رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔ چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں7وکٹوں کے نقصان پر 449رنز بنا لئے جبکہ مہمان ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید27رنز درکار ہیں جبکہ اسکی 3 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں نعمان علی نے4، ساجد خان،نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں