English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مغربی اقوام ہمارے شہریوں کی ہلاکت کی برابر کی ذمہ دار ہیں، یوکرینی صدر

القمر

 کیف: یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ مغربی اقوام یوکرینی شہریوں کی ہلاکت کی برابر کی ذمہ دار ہیں۔ یوکرین کے صدر ولودمیر زلینسکی روسی حملے کیخلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر مغربی اتحادیوں سے سخت نالاں ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

زلینسکی  کا کہنا تھا کہ روسی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کا محض روس ہی ذمہ دار نہیں بلکہ مغربی اقوام بھی ہیں جو بیٹھ کے تماشہ دیکھ رہی ہیں اور صلاحیت ہونے کے باوجود کوئی جوابی کارروائی نہیں کررہیں۔اس سے قبل زلینسکی کئی بار مغربی طاقتوں سے مطالبہ کرچکے ہیں کہ یوکرین کی فضائی حدود کو نو-فلائی زون قرار دیا جائے تاکہ روسی حملوں سے بچا جاسکے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہمیں جان بچانے کی خاطر جہاز بھی نہیں دیے جارہے تو اس کا ایک ہی مطلب ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم سب کے سب مارے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے