رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین مراکش پہنچ گئیں جہاں انہوں نے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وینڈی شرمین کا کہنا تھا کہ ہم مراکش کے خود مختاری کے منصوبے کو سنجیدہ، قابل اعتبار اور حقیقت پسندانہ نظریے پر دیکھتے ہیں۔ شرمین نے اقوام متحدہ کے مغربی صحارا کے ایلچی اسٹافن ڈی میستورا کی حمایت کا اظہار کیا، جو 2019 ء سے تعطل کا شکار امن عمل بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وینڈی شرمین الجزائر بھی جائیں گی، جو مراکش کا روایتی حریف رہا ہے۔
The post امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورئہ مراکش ‘ وزیر خارجہ سے ملاقات appeared first on Daily Jasarat News.
