ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں مشینی زندگی کے باعث تنہا افراد کو کرائے پر عزیز رشتے دار فراہم کیے جانے لگے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جاپان کی ایک معروف کمپنی نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے اور خود کو اکیلا محسوس کرنے والے افراد کے لیے مصنوعی عزیز فراہم کیے جاتے ہیں۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی میں 5 ہزار سے زائد ملازم ہیں، جو ضرورت کے مطابق رشتے نبھانے کے لیے خود کو پیش کرتے اور اداکاری کرتے ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ سروس صرف جاپان تک محدود نہیں ہے،بلکہ کئی ممالک میں اس کا رواج پھیلتا جارہا ہے۔
The post جاپان میں کرائے پر عزیز رشتے دار دستیاب appeared first on Daily Jasarat News.
