ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورئہ مراکش ‘ وزیر خارجہ سے ملاقات

رباط : مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ اور امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین پریس کانفرنس کررہے ہیں

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین مراکش پہنچ گئیں جہاں انہوں نے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وینڈی شرمین کا کہنا تھا کہ ہم مراکش کے خود مختاری کے منصوبے کو سنجیدہ، قابل اعتبار اور حقیقت پسندانہ نظریے پر دیکھتے ہیں۔ شرمین نے اقوام متحدہ کے مغربی صحارا کے ایلچی اسٹافن ڈی میستورا کی حمایت کا اظہار کیا، جو 2019 ء سے تعطل کا شکار امن عمل بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وینڈی شرمین الجزائر بھی جائیں گی، جو مراکش کا روایتی حریف رہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں