English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوروزہ ایس ایس بی اسپیشل گیمز 2022 کا آغاز ہوگیا

القمر

افتتاح کے موقع پر 21 اسپیشل اسکولز کے 700 سو سے زائد ایتھلٹس نے ماچ پاس میں حصہ لیا ۔
ایونٹ میں 7 کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق اولمپئین سمیع اللہ خان تھے۔
خصوصی افراد کو معاشرے میں اہم مقام دلوانے کے لیے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔برگیڈئیر محمد شبیر خان

خصوصی افراد میں صلاحیتو ں کی کمی نہیں ہوتی۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان سے کسطرح کام لیتے ہیں۔اس سلسلے میں لائیو اسپورٹس اور پروفیسر اقبال میموریل ٹرسٹ ۔حکومت سندھ کا محکمہ کھیل ونواجونان امور اور پاکستان رینجرز کا کردار بہت اہم ہے سب نے ملکر خصوصی افراد کے اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا۔ اولمپئن سمیع اللہ خان۔
کراچی :این ای ڈی یونیورسٹی اسپورٹس کمپلکس میں لائیو اسپورٹس اور پروفیسر ٹرسٹ کے زیر اہتمام حکومت سندھ محکمہ کھیل ونوجوانان امور اور پاکستان رینجرز سندھ ۔این ای ڈی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایس ایس بی اسپیشل گیمز 2022 کا آغاز ہوگیا۔
ایونٹ کا افتتاح اولمپئن سمیع اللہ خان نے کیا دیگر مہمانوں میں بریگیڈیر سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز سندھ محمدشبیر خان ،ونگ کمانڈر کرنل مصور حسین ۔میجر محمد عمران ۔اولمپئین اصلاح الدین صدیقی ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد۔اداکار ایاز خان۔این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی ۔انجئینر سید وصی الدین۔ڈاکٹر علی حسن محمود۔لیفیٹنٹ عائشہ سلیم ۔ایونٹ میں شریک 21 اسپیشل کے پرنسپلز اور پروفیسر اقبال میموریل ٹرسٹ کی سرپرست مسز فریحہ فہمین مقصود نائب صدر زیڈ ایچ خرم سمیت 700 سے زائد ایتھلیٹس اور ۔اسپیشل بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ایونٹ کے موقع پر سیکٹر کمانڈر بھٹائی پاکستان رینجرز( سندھ) بریگیڈئیر محمد شبیر خان کا کہنا تھاکہ خصوصی افراد کو معاشرے میں اہم مقام دلوانے کے لیے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
تقریب کے مہمان خصوصی اولمپئین سمیع اللہ خان جوکہ پروفیسر اقبال میموریل ٹرسٹ کے صدر بھی ہے انکا کہنا تھا کہ خصوصی افراد میں صلاحیتو ں کی کمی نہیں ہوتی۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان سے کسطرح کام لیتے ہیں۔اس سلسلے میں لائیو اسپورٹس اور پروفیسر اقبال میموریل ٹرسٹ ۔حکومت سندھ کا محکمہ کھیل ونواجونان امور اور پاکستان رینجرز کا کردار بہت قابل تعریف ہے
سب نے ملکر خصوصی افراد کے اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا۔
ایونٹ کے افتتاح روز ویل چئیر۔50 میٹر ریس اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔فاتح کھلایوں میں سمیع اللہ خان ۔بریگیڈیر محمدشبیر خان ۔ونگ کمانڈر کرنل مصور حسین ودیگر شخصیات نے اسپیشل ایتھلیٹس میں میڈلز تقسیم کیے ۔
اس موقع پر بریگیڈیر محمدشبیر خان اسپیشل کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر بہت خوش ہوئے۔ افتتاحی روز کے مقابلوں میں( کے وی ٹی۔سی)۔ جی وی ٹی سی۔(پی این ایس ) اور سائنوسا اسکول نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے