English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن: 10افراد زیر حراست ، مولانا کا گرفتاری دینے کا اعلان

القمر

اسلام آباد:پارلیمنٹ لاجز میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا، پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی گرفتاری دینے کے لیے پارلیمنٹ کے باہر اکرم درانی کے ہمراہ پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، عمران خان کو کان سے پکڑ کر پارلیمنٹ سے باہر نکالیں گے۔

پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں کارروائی کرتے ہوئے 10کے قریب اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا، پولیس آپریشن کی سربراہی آئی جی اسلام آباد خود کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے