اسلام آباد:پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز سے پہلے پولیس نکلے پھر انصارلاسلام کے رضاکار ہر ممبر کے ساتھ لاجز میں رہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ انصارلاسلام کے لوگوں کی ابھی تک کسی کے ساتھ کوئی جھڑ پ نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی تصادم ہوا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے لوگ مسلح نہیں ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پُر تشدد ماحول بنانا پی ٹی آئی کا رویہ رہا ہے، حکومتی اراکین ممبر کو یرغمال بنانے کے لیے حربے استعمال کررہی ہے، اگر پارلیمنٹ کے اندر کوئی بدمزگی ہوئی تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے لوگوں کے داخل ہونے پر کہا ہے کہ انصار الاسلام کے 10 لوگوں کی انٹری ہوئی باقی 40لوگ بغیر انٹری کے اندر گھسےہیں ، پولیس اہلکار وں کے ذریعے تمام لوگوں کو باہر نکالیں گے۔
