English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی وآسٹریلوی کھلاڑیوں کی نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپورپریکٹس

القمر
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مہمان ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس میں مصروف ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں شہر قائد پہنچ چکی ہیں جہاں دوسرے ٹیسٹ کیلئے تیاریوں شروع کر دیں ،دونوں ٹیموں 3گھنٹے تک نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا،شہر قائد میںراستوں کو پھولوں سے سجادیا گیا ہے اور صفائی ستھرائی کا کام بھی مکمل کر لیاگیا ہے ، اسٹیڈیم کی آوٹ فیلڈ کو بھی خوبصورت بنایا گیا ہے،آسٹریلیا نے کراچی میں 8ٹیسٹ میچز پاکستان کے خلاف کھیلے لیکن ایک بھی نہ جیت سکا۔کراچی ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی ہدایت پر پچز پر کام جاری ہے،،مجموعی طور پر 8وکٹیں تیار کی گئی ہیں، ان میں سے 4وکٹیں نیٹ سیشن کے لیے بنائی گئی ہیں، ہر ٹیم کو مشقوں کے لیے 2وکٹیں میسر ہوں گی، ادھر میچ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت بھی امید افزا ہے، تاہم تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ کے لیے اعزازی ٹکٹ بھی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔دونوں ٹیموں 3گھنٹے تک نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا،جمعہ کو بھی دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی جبکہ کراچی ٹیسٹ کا آغاز کل ہفتہ سے ہو گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے