ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حرمین شریفین میں داخلے کیلیے کورونا ویکسین کی شرط ختم

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے حرمین شریفین میں داخلے کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے داخلے کے لیے حفاظتی تدابیر میں مزید نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کے لیے زائرین کو اب توکلنا ایپ کے ذریعے اپنے صحت مند ہونے کی سند دکھانا ضروری نہیں ہوگا۔ رمضان المبار ک کی آمد سے قبل حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں عمر کی حد بھی ختم کردی ہے،جس کے بعد مسجد حرام میں ہر عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حرمین شریفین میں داخلے کے لیے توکلنا ایپ پر اپنا ’’اسٹیٹس امیون ‘‘دکھانا ہوتا جس کے بعد ہی داخلے کی اجازت ملتی تھی۔ حال ہی میں سعودی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کیلیے اجازت نامے کی شرط ختم کی تھی اور اب اس کے بعد سماجی فاصلہ اور غیرملکی زائرین کے لیے کورونا کے منفی ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کرد ی گئی ہے۔ اس سے قبل انتظامیہ نے مرحلہ وار کورونا سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا،تاہم اومیکرون وائرس کے منظر عام پر آنے کے بعد حرمین شریفین میں ایک بار پھر سماجی فاصلے کے اسٹیکر لگادیے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں