ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے یو آئی کے کارکنوں نے کان پکڑ کر معافی مانگی اور نکل گئے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمیعت علماء اسلام کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اور پارلیمنٹ لاجز سے نکل گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگی اورنکل گئے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، لیکن اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئےجو بغض عمران میں جتھوں کی حمایت سے بھی باز نہیں آئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمایتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں