English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا نہیں؟ اربوں روپے کا جوالگ گیا

القمر

جیکب آباد: تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا نہیں؟ اربوں روپے کا جوالگ گیا، کھانا کھلانے کی بھی شرطیں ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد جہاں ملک میں سیاسی ماحول گرم ہے وہی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے مطمئن چہروں و انداز گفتگو اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اپوزیشن سے رابطوں نے عوام کے تجسس میں اضافہ کردیا ہے لیکن تاحال موجودہ صورتحال میں سیاسی پنڈت اور عوام فیصلہ نہیں کرپارہی ہے کہ تحریک کامیاب ہوگی یا نہیں، ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں تحریک عدم اعتماد پر جواریوں نے اربوں روپے کی شرطیں لگا دی ہیں، ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرین نے بھی تحریک عدم اعتماد پر شرطیں لگا دی ہیں جبکہ جواری اس سلسلے میں آئینی ماہرین اور سینئر سیاستدانوں سے مشورے بھی کررہے ہیں ادھر دوسری جانب صحافیوں ، سیاستدانوں ،سیاسی تجزیہ نگاروں اور عوام کی جانب سے اس دلچسپ صورتحال پر کھانا کھلانے کی شرطیں بھی لگائی گئیں ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے