English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی آرمی چیف کا دورئہ بحرین‘ عسکری تعاون پر گفتگو

القمر

منامہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف افیف کوشاوی بحرین کے سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اب دورے میں انہوں نے بحرینی ہم منصب ذیاب نعیمی سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کہ اسرائیل بحرین میں ایک افسر کو فوجی اتاشی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے مقرر کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں کوشاوی نے بتایا کہ فریقین کے درمیان آپریشنل تعاون پر بات چیت کی گئی ، جس میں مشترکہ مشقیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فوجی صلاحیتوں کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے طابق اپنے دورے میں کوشاوی نے رائل گارڈ کے کمانڈر اور قومی سلامتی کے مشیر اور وہ بحرینی فوج کے دیگر اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔

 

 

The post اسرائیلی آرمی چیف کا دورئہ بحرین‘ عسکری تعاون پر گفتگو appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے