English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈولکر نے گیند کو تھوک سے چمکانے پرپابندی کی مخالفت کردی

القمر

نئی دہلی(جسارت نیوز) بھارت کے سابق بیٹر سچن ٹنڈولکر نے گیند کو تھوک سے چمکانے پر مستقل پابندی کی مخالفت کردی۔گزشتہ دنوں ایم سی سی کی جانب سے 3 اہم قوانین وضع کیے گئے تھے، ان میں ایک ڈلیوری سے قبل کریز چھوڑنے والے نان اسٹرائیکر کو مینکڈ پر رن آئوٹ قرار دینا، دوسرا اسٹرائیکر کے ساتھی بیٹر کو کراس کرنے کے باوجود نئے بیٹسمین کو اسٹرائیک دینا اور تیسرا تھوک کے استعمال پر مستقل پابندی تھی، ٹنڈولکر نے کہا کہ میں ان میں سے 2ترامیم کی حمایت کرتا ہوں۔میں ہمیشہ سے سمجھتا ہوں کہ اگر کوئی بیٹر پہلے کریز چھوڑے اور بولر بیلزگرادے تو وہ رن آئوٹ ہی ہوگا، میرا اختلاف اس کو مینکڈ قرار دینے پر تھا، مجھے خوشی ہے کہ اب اس کو باقاعدہ رن آئوٹ قرار دے دیا گیا، اسی طرح میں نئے بیٹر کے اسٹرائیک سنبھالے کے بھی حق میں ہوں ، ٹنڈولکر نے گیند کو تھوک سے چمکانے پر مستقل پابندی کے فیصلے کی حمایت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے