English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ٹیسٹ ، پہلے روز پی سی بی کا ٹیسٹ کرکٹرز کو خراجِ تحسین

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24سال بعد نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے تاریخی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو بھی مدعو کیا پاکستان کے وہ کرکٹر جو کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف ماضی میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں انہیں مختلف گروپس کی شکل میں مدعو کیا ہے۔ کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز ایشین بریڈ مین ظہیر عباس، وسیم باری معین خان، توصیف احمد، صادق محمد، سلیم جعفر، سلیم یوسف اور نسیم الغنی سمیت کئی ٹیسٹ کرکٹر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود تھے جنہوں نے پی سی بی کے اس اقدام کو سراہا اور تاریخی موقع پر انہیں یاد رکھنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔سابق ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے اس موقع پرکہا کہ ہم آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے فل اسٹرنتھ ٹیم پاکستان بھیجی ہے، ان کے اس فیصلے سے ہر پاکستانی بہت خوش ہے، فل اسٹرنتھ ٹیم کی آمد کی وجہ سے ہائی اسٹینڈرڈ میچ ہوگا شائقین اس لمحے کو بہت انجوائے کریں گے۔ظہیر عباس نے کہا کہ ٹاس کسی کے اختیار میں نہیں ایک تیم کو ٹاس جیتنا اور دوسرے کو ہارنا ہوتا ہے اگر وکٹ بہت زیادہ ٹرن لے گی تو لازمی طور پر پاکستان ٹیم کو مشکل پیش آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکن پاکستان ٹیم باصلاحیت ہے وہ مشکل صورتحال میں بھی بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے