ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی منڈی میںخام تیل کی قیمت 100ڈالرفی بیرل ہو گئی

واشنگٹن (صباح نیوز) روس کی یوکرین سے جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت100 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت5فی صد سے زائد گراوٹ کے بعد97 اعشاریہ13 ڈالرز پر آ گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہوکر100اعشاریہ 54 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اس سے پہلے روس یوکرین جنگ سے تیل کی قیمتوں میں14 سال کے بعد بڑا اضافہ ہو ا تھا۔ دوسری جانب روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں ہونے والے خام تیل کی قیمت میں بڑے اضافے کا گزشتہ دنوں میں پاکستان میں اثر دیکھا گیا۔ یکم تا14 مارچ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت23 روپے بڑھی۔ اس دوران عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت34 روپے بڑھی۔ کافی عرصے سے ہر15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سامنے آرہا تھا، تاہم سیاسی صورتِ حال میں16مارچ سے قیمتوں میں رد و بدل نہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

The post عالمی منڈی میںخام تیل کی قیمت 100ڈالرفی بیرل ہو گئی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں