English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدین شہر میں ہیوی ٹریفک کا راج،سڑکیں زبوں حالی کا شکار

القمر

بدین (نمائندہ جسارت) بدین شہر میں تقریباً سارا دن ہیوی ٹریفک کی وجہ سے سڑکیں روزانہ جام رہتی ہیں، شہریوں کی طرف سے توجہ دلانے کے باوجود کوئی بھی نتیجہ بر آمد نہ ہوسکا۔ شہر بدستور لاتعداد بغیر اسٹاپ چلنے والے چنگ چی رکشائوں کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام کا شکار ہوکر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدین شہر جو کہ ڈھائی لاکھ آبادی پر مشتمل ضلعی ہیڈکوارٹر شہر ہے جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے روڈوں کی زبوں حالی کا شکار ہے اور اب بدترین ٹریفک جام کی شکایات بھی عام ہوگئی ہیں جس کا سب سے بڑی وجہ بے ترتیب اور لاتعدار چنگ چی رکشائوں کا شہر میں چلنا ہے۔ اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے سب سے پہلے چنگ چی رکشوں کو شہر سے نکالنے کے لیے روٹ پرمٹ متعارف کروایا جائے اور ضرورت کے مطابق رکشوں کو شہر کے اندر چلنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کے مطابق اس وقت شہر کے اندر ایک ہزار سے زائد رکشے چل رہے ہیں جو کہ اس کی بڑی وجہ ہیں۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ کم عمر نوجوانوں کو چنگ چی رکشا چلانے سے روکا جائے جو کہ ٹریفک جام ہونے کے ساتھ ساتھ آئے روز حادثات کا بھی سبب بنتے ہیں اور ساتھ ساتھ شہر میں خستہ حال روڈوں کی بھی مرمت کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہوسکے اور شہر کے مین روڈوں پر تاجروں کی طرف سے تجاوزات کرتے ہوئے دکانوں کا آدھا سامان مین روڈوں پر رکھا ہوا ہے جو کہ روڈ بلاک کی بڑی وجہ ہے جن کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جب انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف کوئی بھی آپریشن ترتیب دیا جاتا ہے تو پہلے اعلان کیا جاتا ہے وہ ایک دو دن تاجر اپنا سامان روڈ سے ہٹالیتے ہیں جیسے ہی آپریشن ختم ہوتا ہے روڈ پر پہلے ہی والی صورتحال کے مطابق سامان رکھ دیا جاتا ہے اور پھر ان تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کوئی کارروائی بھی نہیں کرتی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان تجاوزات کے خلاف غیر اعلانیہ اور اچانک چھاپے مار کر جرمانہ عائد کرکے تجاوزات کرنے والے تاجروں کو روکا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بحال ہوسکے اور شہری مزید مشکلات سے بچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے